• news

یوسی 261‘ملک سجاد آرائیں میاں جمیل کے حق میں دستبردار

لاہور( پ ر) یونین کونسل 261 موہلنوال سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین میاں محمد جمیل کے حق میں مقامی امیدوار ملک سجاد علی آرائیں نے دستبرداری کا اعلان کر دیا ۔ یونین کونسل سے مسلم لیگ (ن) کے وائس چیئرمین کے امیدوار نذیر خان میو ہیں ۔ اس موقع پر مہر مشتاق ، میاں عبد الرزاق ، حاجی صدیق کمبوہ ، بابا اعظم ، حاجی حنیف آرائیں ، میاں اشفاق آرائیں بھی موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن