عمران خان ایک بار پھر کسی کے ایجنڈے پر متحرک ہوئے ہیں ، ساجد میر
لاہور ( خصوصی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ عمران خاں ایک بار پھر کسی کے ایجنڈے پر متحرک ہوئے ہیں۔ انہیں پہلے دھرنوں سے کچھ ملا اور نہ آئندہ کچھ ملے گا۔ اب پھر اقتصادی بحالی کے لیے دہشت گردی اور کرپشن کاخاتمہ ناگزیر ہے۔ملک کو سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنا کسی بھی لحاظ سے درست طرز عمل نہیں ہے۔اس وقت ملکی افواج اور اسکے ادارے دہشت گردی کے خلاف سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر عظیم مشن پر گامزن ہیں۔ سیاسی ومذہبی قیادت کو ایسے حالات میں یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا چاہیے۔