• news

جون 2.19 جولائی کیلئے 2.14 روپے یونٹ بجلی سستی کرنیکی منظوری

اسلام آباد (این این آئی) نیپرا نے جون کے لئے 2 روپے 19 پیسے جبکہ جولائی کے لئے 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنیکی منظوری دے دی۔ جون کیلئے فی یونٹ بجلی 2 روپے 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ جون کے مہینے میں 9 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر 46ارب روپے کے اخراجات آئے، پانی سے 40فیصد، فرنس آئل سے25فیصد ، گیس سے 27فیصد جب کہ نیوکلیئر ذرائع سے 4 فیصد بجلی بنائی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق جون میں پانی سے 3ارب 97کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی، فرنس آئل سے 2ارب 48کروڑ یونٹ ٗ گیس سے 2ارب 72کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی۔ جون میں ڈیزل سے بنائی گئی بجلی کا فی یونٹ 15روپے 62پیسے میں پڑا، فرنس آئل سے بجلی کا فی یونٹ 10روپے 92پیسے میں حاصل کیا گیا، گیس سے5روپے 70پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اس کے علاوہ نیپرا نے جولائی کے لئے 2روپے 14پیسے کمی کی درخواست بھی منظور کرلی۔ چیئرمین نیپرا کے مطابق اوگرا کی جانب سے قیمت مقرر ہونے تک ایل این جی سے بنی بجلی کی فیول ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکتی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے ای ایس سی کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن