• news

مشرف کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا بیرون ملک آپریشن ناگزیر ہے: میڈیکل بورڈ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چار رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر مشرف کیلئے بیرون ملک آپریشن تجویز کردیا۔ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث مشرف کا آپریشن ناگزیر ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملک میں آپریشن کیلئے جدید آلات موجود نہیں۔ مشرف ایسے ملک میں اپنا علاج کرائیں جہاں جدید سہولتیں میسر ہوں، دوائوں اور جسمانی ورزش کے باوجود بیماری کی علامات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن