• news

کرپشن پر نیب کی کارروائی، خیبر پی کے میں سابق سیکرٹری لیبر سمیت 5 افراد گرفتار، 12 روزہ ریمانڈ منظور

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور میں قومی احتساب بیورو نے اعلیٰ سرکاری افسران کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا۔ مردان اور ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بعد ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اعلیٰ افسران اور کنٹریکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ساڑھے تین ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ان اعلیٰ افسران میں سابق سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ عزیز الرحمان، ڈائریکٹر فنانس ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد ابرار حسین، سابق ڈائریکٹر فنانس ورکرز ویلفیئر بورڈ عمران خان، کنٹریکٹر و سپلائر محمد اکبر اعوان اور پراجیکٹ آفیسر ورکرز ویلفیئر بورڈ عرفان قریشی شامل ہیں۔ عدالت نے پانچوں ملزمان کو ابتدائی سماعت کے بعد بارہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن