• news

بھارت نیویارک میں وزرائے اعظم ملاقات چاہتا ہے تو خود پہل کرے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (ایجنسیاں) مشیر خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے بھارت پر دو ٹوک انداز میں واضح کر دیا ہے کہ اگر وہ نیو یارک میں دونوں ممالک کے وزراء اعظم کی ملاقات چاہتا ہے تو خود پہل کرے اور اس بات کے لیے تیار رہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات ہو گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان عدم اعتماد کی فضا موجود ہے کسی ایسے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے جس میں مسئلہ کشمیر شامل نہ ہو، بھارتی اخبار’’ ہندوستان ٹائمز‘‘ کو انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا پاکستانی رہنمائوں کی حریت رہنمائوں سے ملاقات کے معاملہ پر خود بھارتی عوام اپنی حکومت کے خلاف ہیں اور نریندر مودی حکومت کی سخت گیر پالیسی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ دونوں ممالک میں عدم اعتماد کی فضا پائی جاتی ہے اور دونوں موقف میں بہت زیادہ فرق ہے۔ کشمیر پر ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ ہمارا موقف واضح ہے مذاکرات بھارت نے منسوخ کئے تھے۔ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کیلئے نئی دہلی سے ابھی تک کوئی درخواست نہیں ملی۔

ای پیپر-دی نیشن