• news

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید عہدے سے مستعفی

لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید گزشتہ روز اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بورڈ آف ڈائریکٹر کو دیا، جسے بورڈ نے فوری طور پر منظور کرتے ہوئے سینئر جنرل مینجر عظمیٰ عادل کو ایم ڈی سوئی ناردرن کا اضافی چارج دیدیا۔ واضح رہے عارف حمید کو پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2011ء میں ایم ڈی کی آسامی پر تعینات کیا تھا ، مدت ملازمت پوری کرنے بعد انہیں تین سال کے لئے کنٹریکٹ دیا گیا تاہم وہ اس مدت کو پورا نہ کر سکے۔ ذرائع کے مطابق ان پر ایل این جی معاہدہ میں رکاوٹ بننے کے الزا م پر وزیراعظم نے برطرف کیا تھا جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا جہاں سے حکم امتناعی ملنے کے بعد وہ ایم ڈی کے عہدہ کام کرتے رہے لیکن گزشتہ روز انہوں نے اچانک بورڈ آف گورنرز کو استعفیٰ دیدیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن