انگلینڈکے پاکستانی نژاد آل رائونڈر ظفر انصاری زخمی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )نوجوان انگلش پاکستانی نژاد آل راؤنڈر ظفر انصاری انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کے اگلے ہی دن انگوٹھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔سرے کے 23 سالہ آل راؤنڈر انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکاشائر کے خلاف میچ کے دوسرے دن انجری کا شکار ہوئے اور انہیں یہ انجری اسی ہاتھ میں ہوئی جس سے وہ باؤلنگ کراتے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں انگلینڈ کے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور اس کی وجہ ان کی انگلش کاؤنٹی میں شاندار کارکردگی ہے جہاں وہ 44 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 700 سے زائد رنز بھی بنا چکے ہیں۔سرے نے ان کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے انگوٹھے میں انجری ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معائنے کے بعد ہی کوئی حتمی بات کہی جا سکے گی۔