بلوچستان کابینہ کا اجلاس پرائیویٹ ایجوکیشن ریگولیٹری بل اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا، اجلاس میں بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشن ریگولیٹری بل 2015 کو صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی، بل میں نجی تعلیمی اداروں کی ترقی، فروغ تعلیم، اصول و ضوابط، رجسٹریشن اور نظم و نسق، طلباء کی فیسوں میں اضافے، طلباء کو سہولیات کی فراہمی، تعلیمی معیار، نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، بل کے نفاذ سے اتھارٹی نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تنخواہوں، طلباء کی غیر ضروری فیس میں اضافے جیسی شکایات کے ازالے کے علاوہ مادری زبانوں میں تعلیم کے قانون کو بھی نفاذ کرنے کا مجاز ہوگی۔
بلوچستان کابینہ