مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے زیر حراست چار نوجوانوں کی شہادت کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال مظاہرے جھڑپیں بیسیوں زخمی
سرینگر (اے پی پی+ اے این این) مقبوضہ کشمیر میں پٹن اور ٹنگمرگ میں چار نوجوانوں کے بھارتی فوج کی حراست میں قتل کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال اور مظاہرے کیے گئے۔ دکانیں، کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معطل رہی۔ بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونٹو کو نوجوانوں کے قتل کے خلاف پریس انکلیو سرینگر میں احتجاجی مظاہرے دوران گرفتار کر لیا۔ بارہمولہ، سوپور، پٹن اور کپواڑہ کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی کاروبار ٹھپ رہا۔ کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں بیسیوں افراد زخمی ٗ متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔ نوجوانوں کی ٹولیوںنے صبح احتجاج کرکے گاڑیوں پر پتھرائو کیا۔متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ پٹن میں شہید ہونے والے تینوں نوجوان حزب مجاہد تھے ٗ بھارتی فوج نے زیرحراست شہید کرکے بزدلی کا ثبوت دیا۔ سابق وزیراعلی عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ گوشت کھانے پر پابندی افسوسناک ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ فرقہ پرست قوتیں بھائی چارے کو زک پہنچانے کے درپے ہیں ٗ گوشت کھانے پر پابندی افسوسناک ہے ٗ دین اسلام میں حلال و حرام کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے ۔ چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے ایڈووکیٹ پیر حسام الدین کی 11ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر