• news

نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردی، اکاؤنٹنٹ جنرل سے خرچوں کی تفصیلات طلب

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سے سندھ پولیس کے خرچوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سے دریافت کیا گیا ہے کہ اہلکاروں نے 2 سال کے دوران کیا کھایا کتنا کھایا، بکتر بند گاڑیاں کس سے خریدیں، کتنے کی خریدیں، کراچی سمیت صوبے بھر میں کتنے کمرے لگے اور کتنے میں لگے۔ پولیس بلڈنگ اور پولیس لائنز کی مرمت پر کتنے خرچ کر دئیے۔ پولیس یونیفارم کیلئے کیا خریدا اور کتنے کا خریدا۔

ای پیپر-دی نیشن