قصور : 10 سالہ بچے، فیصل آباد جڑانوالہ، چک امرو اور اوکاڑہ میں 2 لڑکیوں، 2 لڑکوں سے زیادتی
قصور+فیصل آباد+جڑانوالہ+چک امرو+ اوکاڑہ (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) قصور میں 10 سالہ بچے فیصل آباد جڑانوالہ چک امرو، اوکاڑہ میں 2 لڑکیوں اور 2 لڑکوں سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گائوں گھنیکے کے قریب اوباش ملزم نے 10سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرڈالی۔ مقدمہ کی مدعیہ حمیداں بی بی نے بتایا کہ اسکا 10سالہ بیٹے اشفاق احمدکو ملزم ندیم ورغلاپھسلا کر قریب فصل میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد میں پولیس رپورٹس کے مطابق تھانہ باہلک کے علاقہ پنڈی شیخ موسیٰ کی رہائشی ثمینہ بی بی کی بہن شمائلہ کو فصل کی کٹائی کے دوران ملزم شاہ بہادر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جڑانوالہ میں محلہ غوثیہ پارک کا عبدالطیف کا 15 سالہ ارسلان گھر کے قریب گلی میں کھیل رہا تھا، محلے کا ہی ایک شخص اپنی ہوس پوری کیلئے اسے چیز لیکر دینے کی خاطر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ چک امرو میں موضع کنجروڑ کا نہم کلاس کا طالب علم ظفر اقبال سکول جا رہا تھا راستے سے چار افراد نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اوکاڑہ میں چک نمبر 21 ون آر پی کے ظفر اقبال کی 16 سالہ بیٹی (ف) کو 8 ملزمان میاں خان، اکرم وغیرہ زبردستی اغوا کرکے لاہور کے علاقے میں لے گئے جہاں ملزم میاں خان اسے کئی روز زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
زیادتی