نندی پور منصوبہ کیخلاف ’’تیل مافیا‘‘ نے مہم شروع کرائی‘ ذرائع
اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے توانائی کے بحران کو حل کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ’’مافیا‘‘ کے سامنے ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی ٹیم کو توانائی کے بحران کو حل کرنے کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں پر اٹھنے والی انگلیوں کا بھرپور جواب دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومت کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے ’’نوائے وقت‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے ایل این جی کی سستے داموں درآمد کرنے کیلئے معاہدہ کو حتمی شکل دینا چاہتی ہے جبکہ ’’تیل مافیا‘‘ حکومت کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیل مافیا نے الیکٹرانک میڈیا کو نندی پور پاور پراجیکٹ کو ناکام ثابت کرنے کی مہم شروع کرائی ہے۔ بعض عناصر حکومت کو دباؤ میں رکھ کر اپنی مرضی سے فیصلے کرانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی ٹیم کو ’’تیل مافیا‘‘ سمیت ان تمام قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تیل مافیا