• news

3 خودکشیاں: لاہور میں خاوند سے جھگڑے پر 4 بچوں کی ماں نے زندگی ختم کرلی

لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں خاتون سمیت 3 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق رنگ محل کے علاقہ میں چار بچوں کی ماں نے گھریلو حالات اور خاوند سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھالیں۔ محنت کش اشتیاق کی 15 سال قبل قصور کی شبانہ کے ساتھ شادی ہوئی تھی، گھریلو اخراجات پر میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ ایک ماہ قبل شبانہ اپنے خاوند سے جھگڑا کرکے اپنے والدین کے گھر قصور چلی گئی تھی مگر رشتہ داروں نے دونوں کے درمیان صلح کرا دی تھی۔ گزشتہ روز میاں بیوی کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس پر شبانہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ظفر آباد کا رہائشی دو بچوں کا باپ عارف کئی روز سے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے پریشان تھا زہر پھانک لیا تاہم محنت کش کو حالت غیر پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چک نمبر 255 ج ب جڑانوالہ کے پیراں دتہ نے گھریلو وجوہات پر اپنے بیٹے 18 سالہ ناصر کو ڈانٹا تو اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔
خودکشیاں

ای پیپر-دی نیشن