نواز شریف کیخلاف توہین عدالت مقدمے میں دائر اپیل کی فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کے ایک مقدمے میں دائر اپیل کی فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار نے کہا کہ اپیل دائر ہوئے آٹھ ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔ لیکن رجسٹرار اس خدشے کے پیش نظر اسکی سماعت سے گریزاں ہے کہ اپیل کے نتیجے میں وزیراعظم کے خلاف تعزیری کارروائی کا امکان ہے۔
درخواست دائر