نیشنل ایکشن پلان‘ بلوچستان میں 1863 آپریشن ہوئے‘ 2600 سے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن معطل
کوئٹہ (آن لائن + آئی این پی) سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بننے والے نیشنل ایکشن پلان کے 9ماہ کے دوران بلوچستان میں 1863 کارروائیوں کے دوران 204دہشت گرد ہلاک 29زخمی ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جبکہ 8326سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں بننے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 16دسمبر 2014سے لیکر 15ستمبر 2015تک بلوچستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک ہزار 863 کارروائیاں کی گئیں جن میں 3ہزار سے زائد مختلف اقسا م کے اسلحہ اور2لاکھ 21ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمدکی گئیں۔ ان 1863کارروائیوں کے دوران 8326ملزمان کوگرفتارکیاگیا۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں 26سو سے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی۔
بلوچستان/کارروائیاں