فیصل آباد:سیشن کورٹ پیشی پر آئے 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے‘ 6 گرفتار
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سیشن کورٹ میں پیشی کیلئے آئے دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور لڑ پڑے۔ سکیورٹی پر مامور پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا۔