کسان پیکج محض نمائشی ہے: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (این این آئی) شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ نواز کی جانب سے جاری کئے گئے کسان پیکیج کو محض نمائشی قرار دیا ہے اور کہا حکومت 341 ارب روپے کے اس پیکیج میں کسانوں کیلئے براہ راست ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔