• news

ایران پر حملہ کیا گیا تو دشمن کو ناک رگڑنے پر مجبور کردیں گے: خامنہ ای

تہران (این این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنگ کی صورت میں امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا مگر تہران پر حملہ کیا گیا تو دشمن کو ناک رگڑنے پر مجبور کردیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی رہبراعلیٰ کا دھمکی آمیزبیان حال ہی میں ایک ویڈیو فوٹیج میں سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں پہلے تو امریکی صدر باراک اوباما کی تقاریر کے کچھ اقتباسات پیش کیے گئے ہیں۔ ان میں صدراوباما کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے ہر صورت میں روکنا ہے۔ اگر بات چیت سے کام نہ بنا تو تہران کے خلاف فوجی طاقت کا آپشن موجود ہے۔ اس ویڈیو کو امریکی ری پبلیکن پارٹی کے سیاست دان صدر باراک اوباما کے خلاف اور تہران کے ساتھ جوہری معاہدے کی مخالفت میں استعمال کررہے ہیں۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ ایرانی حکام کی طرف سے سامنے آنے والی دھمکیاں محض عوام کو مطمئن کرنے کے لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن