• news

پاکپتن: بجلی کے تا ر پگھل کرگر گئے، کرنٹ لگنے سے ماں بیٹی جاں بحق

پاک پتن(نا مہ نگار)بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث ماں بیٹی جاں بحق جبکہ چار افراد جھلس گئے،وولٹیج کی زیا دتی کے باعث قیمتی برقی آلات بھی جل کرراکھ ہو گئے۔ بتا یا گیا ہے کہ نواحی گائوں ملیکے تارو کی آبا دی معصوم نگر کا بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا جس کوواپڈااہلکاروں نے مقامی سطح پر وائینڈنگ کر واکر دو بارہ لگا دیا ۔نا قص وائینڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر جس نے 220 واٹ بجلی کی بجائے 11 ہزار وولٹیج بجلی کی سپلائی گائوں کو دے دی جس کے باعث25سا لہ فرحت بی بی زوجہ محمدوقاص وٹو اپنی 3 سالہ بیٹی انم کواپنی گود میں لیکر بیٹھی تھی کہ ان کے اوپر بجلی کے تار پگھل کر آ گر ے جس سے ماں بیٹی موقع پر ہی کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئیں جبکہ واٹر پمپ اور دیگر برقی آلات میں کرنٹ آنے سے مقامی رہائشی حسن،افضل ،نذیر اور چار سالہ بچہ بری طرح جھلس گئے ۔بجلی کے وولٹیج میں اضا فہ کی وجہ دیہاتیوں کے گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیتی برقی آلات جل گئے ۔دیہاتیوں نے واقعہ پر شد ید احتجاج کر تے ہوئے حکومت سے نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن