نوجوانوں کو شارٹ کورسز کروا کے روزگار فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: عرفان قیصر شیخ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) نوجوانوں کو جدید شارٹ کورسز میں تربیت دے کر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمار ی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ایک لاکھ ماہر افرادی قوت کو اگلے تین سالوں میں مرحلہ وار قطربھجوایا جا ئے گا۔ ماہر افرادی قوت اسٹیڈیم، ہوٹلوں اور فیفا ورلڈ کپ 2022کے انعقاد کے دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے اپنی خدمات فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کیا۔ وفد میںچیف ایگزیکٹیو آفیسر اشوک شرستھا اور بزنس ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹ عظیم سلیم شامل تھے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران عبدالقیوم، اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ ، ہارون نصیر، عثمان علی، مصطفی کمال پاشا، عائشہ قاضی ، عامر حسن ، مقصود احمداور دیگر افسران بھی موجود تھے۔