• news

کسان پیکیج اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے: میاں رشید و دیگر

لاہور(کامرس رپورٹر) کسان بورڈ لاہور کے صدر میاں رشید منہالہ، جنرل سیکرٹری سردار عرفان اللہ پڈھانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا کسان پیکچ اونٹ کے منہ میں زیرہ برابربھی نہیں، یہ پیکج صنعت کاروں اور تاجروں کا پیکج ہے کسانوں کا نہیں اس پیکج سے زرعی اجناس کپاس، چاول، مکئی گنا اور سبزیات کی گرتی ہوئی قیمتوں کو استحکام نہیں ملے گا۔ ساڑھے بارہ ایکڑ کا غریب کسان کیسے اٹھارہ لاکھ روپے قرضہ لے کرسولر ٹیوب ویل لگائے گا اس وقت کسانوں کا سب سے بڑا مسلہ زرعی اجناس کی گرتی ہوئی قیمتوں اور مارکیٹ میں ان کی خرید و فرخت کا ہے لیکن پیکج میں اسے شامل ہی نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن