• news

تحقیق سے پتہ چلا‘اردو 2 ہزار سال پرانی زبان ہے : مجاہد کامران

لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز و ہسپانوی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو کی کتاب پڑھنے سے معلوم ہوا ہے کہ اردو زبان 2 ہزار سال پرانی ہے جو کہ ایک دلچسپ اور حیرت انگیز بات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الرازی ہال میں منعقدہ ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو کی کتاب اردو کا ارتقاء اور اصلاحات کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماریہ کی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اردو زبان مغل بادشاہوں کے دور سے قبل بھی بولی جاتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن