• news

حکومت نے خواتین کی فلاح کیلئے خطیر رقم مختص کی : حمیدہ وحید

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ و حید الدین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں خواتین ارکان اسمبلی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر آمنہ امام بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت مارکیٹ ٹریننگ پروگرام کے لیے4اضلاع میں چار ہزار دیہی خواتین کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر پروگرام کے تحت زراعت ، لائیو سٹاک ، فوڈ پروسیسنگ ، گارمنٹس اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بہاولپور ، بہاولنگر، لودھراں اور مظفر گڑھ کے بعد لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، نارروال، شیخوپورہ ، سرگودھا، چینوٹ ، خانیوال ، وہاڑی اور رحیم یارخان میں دس ہزار دیہی خواتین کو سکلز ڈویلپمنٹ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن