نوازشریف سے امریکی سفیر کی الوداعی ملاقات ضرب عضب‘ معاشی اصلاحات کی تعریف
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نوازشریف سے امریکہ کے سبکدوش سفیر رچرڈ اولسن نے الوداعی ملاقات کی جس میں پاکستان امریکہ تعلقات‘ خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق نوازشریف نے پاکستان میں امریکی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط ہیں اور مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ ترجمان کے مطابق رچرڈ اولسن نے آپریشن ضرب عضب‘ معاشی اصلاحات اور ملک میں امن و امان میں بہتری پر حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔