• news

ایل این جی کے دوسرے ٹرمینل سے بجلی کی قلت دور ہو جائے گی: شاہد خاقان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے گیس کے ذخائر محدود ہیں جو ملکی طلب پوری نہیں کرتے۔ نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہم پہلے 20 ماہ میں ایل این جی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایل این جی ٹرمینل بی اور ٹی بنیادوں پر شفاف انداز میں تعمیر کیا گیا تھا۔ ایل این جی ٹرمینل ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا۔ ایل این جی گیس کی قلت دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ارکان پارلیمنٹ سے مائع گیس خریداری پر تجاویز طلب کی تھیں۔ آئل مافیا نہیں چاہتا ملک میں سستی بجلی دستیاب ہو۔ ایل این جی کے دوسرے ٹرمینل سے بجلی کی قلت دور ہو جائے گی۔ گیس قلت کی وجہ سے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو پا رہی۔ قطر کے ساتھ حکومتی سطح پر معاہدہ ہو چکا تاہم دستخط نہیں ہوئے۔ دستخط کے بعد ایل این جی کی قیمت طے ہو گی۔ بجلی ا ور کھاد کے کارخانے ایل این جی استعمال کر رہے ہیں۔ ایل این جی کے ذریعے بجلی گھر چلانے سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔ مذاکرات جاری ہیں۔ توقع ہے رواں مہینے ایل این جی کی قیمت طے ہو جائے گی۔ ایل این جی کے 4 بحری جہاز سی این جی سیکٹر نے لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن