پاکستان نے جارحانہ رویہ جاری رکھا تو بھارت بھرپور جواب دے گا: بی جے پی کی ہرزہ سرائی
نئی دہلی (اے این این) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ایم جے اکبر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کے خلاف جارحانہ رویہ جاری رکھا تو بھارت بھرپور جواب دے گا۔ بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جارحانہ رویہ جاری رکھنے سے صورتحال خراب ہوگی۔