اوباما کو 2009ء میں امن کا نوبل انعام دینے پر افسوس ہے : کمیٹی سیکرٹری
اوسلو (نیٹ نیوز) امریکی صدر بارک اوباما کو 2009ء میں امن کا نوبل انعام دینے کا فیصلہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔ اس بات کا انکشاف نوبل کمیٹی کے سابق سیکرٹری نے کیا ہے۔ اپنی خودنوشت سوانح میں سیکرٹری آف پیس گیئر لسٹا نے کہا کمیٹی کو امید تھی یہ انعام صدر اوباما کیلئے تقویت کا باعث ہو گا۔ اس کی بجائے الٹا اس فیصلے کو امریکہ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بہت سے لوگوں کے خیال میں اوباما نے ایسا کوئی کام نہیں کیا تھا جس کے لئے انہیں اس انعام سے نوازا جاتا۔ لسٹا نے کہا صدر اوباما نے خود کہا تھا انہیں اس فیصلے پر حیرت ہوئی تھی اور ان کے بعض حمایتیوں تک نے اسے غلط قرار دیا تھا۔