مکہ مکرمہ: ہوٹل میں آتشزدگی، 1000 ایشیائی عازمین حج کو نکال لیا گیا، 2 زخمی
مکہ مکرمہ (نوائے وقت رپورٹ؍ اے ایف سی) مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے دو عازمین حج جھلس کر زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ایک ہزار ایشیائی عازمین حج کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا اس علاقے میں پاکستانی اور بھارتی عازمین حج بھی قیام پذیر ہیں بتایا جاتا ہے 8 ویں فلور میں لگ لگی، عازمین جج کی قومیت ظاہر کی گئی نہ آگ لگنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔