• news

الیکشن کمشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کیلئے الیکشن کمشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ میں دی جانے والی درخواست میں کہا کہ اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل جاری ہے۔ 13 اکتوبر کو بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد دوبارہ شیڈول جاری کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن