• news

3 مقدمات میں یوسف گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی(سٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ایم عظیم اعوان نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے 21 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے3 مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق ڈپٹی سیکرٹری پرائم منسٹر ہائوس ایم زبیر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی جبکہ دیگر ملزمان کے مقدمات کی سماعت15 اکتو بر کے لئے ملتوی کر دی غیر حاضر دو ملزموں مہر ہارون رشید اور میاں محمد طارق کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے اور گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن