عید: 21 سے 27 ستمبر تک ایل ٹی سی اے سی، سی این جی بسوں پر کرائے میں 50 فیصد کمی، مویشی منڈیوں کیلئے 6 روز فری بس سروس چلانے کا اعلان
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عیدالاضحیٰ پر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے 21 سے 27 ستمبر 2015 تک عوام کو لاہور کے اندرچلنے والی تمام ایل ٹی سی اے سی / سی این جی بسوں پر کرایوں میں 50 فیصد تک کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے پبلک کو سہولت دینے کے لئے 14منی بسوں پر مشتمل فری بس سروس چلانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ یہ شٹل سروس لاہور میں سات مختلف منتخب مقامات سے صبح 11 بجے سے شام7 بجے 20 ستمبر تا 25 ستمبر 2015ء تک لوگوں کو مویشی منڈیوں تک پہنچائے گی۔ روٹ نمبر1 پر چوک یتیم خانہ تا شاہ پور کانجراں، رورٹ نمبر 2 میں ریلوے سٹیشن سے اڈہ رکھ چبیل مناواں، روٹ نمبر3 پر اکبر چوک تا کاہنہ کاچھا، روٹ نمبر4 میں اکبر چوک تا پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی، روٹ نمبر5 پر آرے بازار تا بنک سوسائٹی، روٹ نمبر 6 جنرل بس سٹینڈ تا حضرت عثمان روڈ سگیاں، روٹ نمبر7 مزنگ تا حضرت علی روڈ سگیاں۔