پرسوں سے 24 ستمبر تک بارشوںکا امکان چناب، جہلم میں سیلاب کا خطرہ، راوی میں بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کا خدشہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی، ستلج، چناب اور جہلم کے گردو نواح میں 20 سے 24 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔ دریائے چناب، جہلم میں 21 سے 25 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریائے راوی، ستلج اور ملحقہ نالوں میں بھارت کے پانی چھوڑے جانے کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔ تمام اضلاع کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔