• news

بھارت : چپڑاسی کی 368 آسامیوں کیلئے 23 لاکھ امیدوار، 255 پی ایچ ڈی شامل

نئی دہلی (اے پی پی+ بی بی سی) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں چپڑاسی کی 368 آسامیوں کے لئے لاکھوں امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں سے کئی اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں تقریباً 23 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں جمع کرا دیں۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے ان امیدواروں میں دو لاکھ سے زیادہ گریجویٹوں کے علاوہ بہت سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس انجینیئرنگ اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں 255 پی ایچ ڈی امیدوار شامل ہیں۔ ماہر اقتصادیات پرنجوئے گوہا ٹھاکرتا کہتے ہیں کہ ’ملک میں جس رفتار سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے چاہیں وہ نہیں ہو رہے اور سرکاری ملازمتوں میں لوگوں کی خاص دلچسپی رہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن