ڈی جی فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا فیصل ٹاؤن میں چھاپہ، مزاحمت، پولیس طلب، ہوٹل سیل
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل آپریشنز فوڈ اتھارٹی پنجاب عائشہ ممتاز کو پہلی بار مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ عائشہ ممتاز فیصل ٹاؤن میں ندیم بوفے کے اندر موجود رہیں اور سیل کروا کر باہر نکلیں۔ مزاحمت پر 15 پر کال کر کے پولیس طلب کی تاہم پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ فوڈ اتھارٹی نے گاڑی پر چھاپہ مار کر 5 ہزار کلو ناقص کیچپ برآمد کی۔ علاوہ ازیں ماحولیاتی آلودگی کیخلاف مہم کے دوران شمالی لاہور میں 39 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ صوبائی سیکرٹری ماحولیات کے مطابق فیکٹری مالکان غیر معیاری ایندھن ہرگز استعمال نہ کریں۔ ڈی جی ماحولیات نے ہدایت کی کہ قانون کی خلاف و رزی پر کوئی رعایت نہ برتی جائے۔