• news

سکھر: ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہونے پر خواتین ڈنڈے اٹھا کر ایس ڈی او آفس پہنچ گئیں، توڑ پھوڑ، عملہ فرار

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر میں 6 ماہ سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کئے جانے پر خواتین ڈنڈے لے کر ایس ڈی او آفس پہنچ گئیں جس پر عملہ کام چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ کئی ملازمین نے اپنے آپ کو کمروں میں بند کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کی آغا بدرالدین کالونی میں 6 ماہ سے ٹرانسفارمر خراب تھا جسے صحیح کرنے کی درخواستیں دی گئیں مگر عملے نے کوئی توجہ نہ دی۔ گزشتہ روز مشتعل خواتین ڈنڈے اٹھا کر ایس ڈی او کے دفتر جا پہنچیں اور دفتر کے سامان پر ڈنڈے برساتی رہیں۔ کئی ملازمین وہاں سے فرار ہو گئے۔ خواتین نے سارا غصہ خالی دفتر پر نکالا جو کچھ نظر آیا اس کا حلیہ بگاڑ دیا اور نئی موٹرسائیکلوں کی توڑ پھوڑ بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن