• news

خواجہ آصف کی متعلقہ حکام کو بروقت بجلی کے منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صباح نیوز) پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے متعلقہ حکام کو بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد میں پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں بجلی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پانچ ہزار میگاواٹ سے زائد کے کوئلے اور پن بجلی کے منصوبوں کے مالی معاملات اس سال کے آخر تک طے کر لئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن