بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 6 ملازمین افغانستان سے بازیاب قلعہ سیف اللہ سے تین روز قبل اغوا کیا گیا تھا
کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چھ ملازمین کو افغانستان سے بازیاب کرا لیا گیا۔ بازیاب کرائے گئے افراد کوجلد پاکستان پہنچا دیا جائے گا۔ ملازمین کو افغانستان کے قبائل نے بازیاب کرایا۔ بازیاب کرائے گئے افراد میں دو انجینئرز، ٹھیکیدار، اس کا بیٹا، ڈرائیور اور دو دیگر افراد شامل ہیں ان افراد کو تین روز قبل قلعہ سیف اللہ سے اغوا کیا گیا تھا۔