• news

وہاڑی: تہمینہ دولتانہ کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد

وہاڑی (نامہ نگار) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے بیٹے اور مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کے صدر و رکن چیئرمین یونین کونسل نمبر 25 داد کمیرا عمران خان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر حسنین شیرانی نے مسترد کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا ووٹ متعلقہ یونین کونسل میں اندراج نہ تھا۔ وارڈ 18 سے امیدوار کونسلر عبدالستار کے بھی کاغذات اسی وارڈ میں ووٹ کا اندراج نہ ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیئے۔ مسلم لیگ (ن) سٹی جنرل سیکرٹری حاجی اسلم وکیل امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر17 سے ووٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسترد جبکہ وارڈ 18 سے کاغذات ریٹرننگ آفیسر نے منظور کرلئے ہیں۔
مسترد

ای پیپر-دی نیشن