• news

شاہ سلمان سے ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مسجد اقصیٰ پر صہیونی حملے کی مذمت

انقرہ (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی شاہ سلمان کو فون کر کے اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کے مسجد اقصیٰ پرحملے کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا اورکہا کہ امت مسلمہ اورعالمی برادری کو اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صدر نے سعودی شاہ سے ٹیلی فونک گفتگوکے دوران مسجد اقصیٰ پراسرائیل کے حملے کی مذمت کی اورکہا کہ اسرائیلی جارحیت کا جاری رہنا انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس غیراخلاقی فعل کے خلاف امت مسلمہ سمیت تمام عالمی برادری کو تدابیر اختیار کرنا ہونگی۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے ضمن میں کہا کہ اسے موثر ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل کرنے کے لئے اقدامات پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے بھی شاہ سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرلیا، یمن کی صورتحال ، مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کے واقعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر/ سعودی شاہ

ای پیپر-دی نیشن