• news

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت کیلئے کوششیں خوش آئند ہیں: ممنون حسین

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ضرورت مند اور مستحق افراد کیلئے ایک نعمت ہے، اداروں کی کارکردگی پر جائزہ رپورٹ پیش کرنا ایک مثبت روایت ہے۔بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی جائزہ رپورٹ پیش کردی گئی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کی پہلی جائزہ رپورٹ کا اجرا کردیا گیا۔ رپورٹ کے اجراءکی تقریب کے صدر ممنون حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی ذمہ داری ہی نہیں جذبہ خدمت ہے،جو انسداد پولیو پروگرام میں معاون بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں شفافیت کیلئے کوششیں خوش آئند ہیں، عوام کی فلاح کیلئے نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں۔اس موقع پر بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو صحیح معنوں میں بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
ممنون حسین

ای پیپر-دی نیشن