• news

افغانستان : شادی کی تقریب پر حملہ، فائرنگ 10 افراد ہلاک، پولیس کمانڈر سمیت 4 زخمی

کابل (اے پی پی) صوبہ پکتیا میں سیکورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان تصادم میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبہ بلخ میں بارودی سرنگ دھماکے میں مقامی پولیس کمانڈر سمیت 4اہلکار زخمی ہو گئے۔اوراب تک دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 9شہری ہلاک اورمتعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ صوبہ بلخ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی پولیس کمانڈر سمیت 4اہلکار زخمی ہو گئے۔ پروان میں شادی کی تقریب پر حملے میں دوافراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق شادی کی تقریب پرحملہ جبل السراج کے علاقہ میں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن