• news

پناہ گزینوں کا بحران، یورپی یونین پارلیمنٹ نے منصوبے کی منظوری دیدی

نیویارک (بی بی سی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ہنگری کے پناہ گزینوں سے برتا¶ سے انہیں صدمہ پہنچا ہے اور ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔ ہنگری میں پولیس نے سربیا سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے پناہ گزینوں کو واپس پیچھے دھکیلنے کیلئے آنسوگیس اور پانی کی توپ کا استعمال کیا ہے جس سے کم از کم دو پناہ گزین زخمی ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پناہ کے طالب لوگوں سے ایسا رویہ ”ناقابل قبول“ ہے۔ ادھر پولیس پارلیمنٹ نے ایک لاکھ 20 ہزار پناہ گزینوں کو بسانے کے منصوبے کی حمایت کر دی۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے پناہ گزین ایم سی نے کہا دیواریں اور تشدد پناہ گزینوں کے مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ کروشیا میں سرحد پر چلچلاتی دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرنے والے ہزاروں پناہ گزین پولیس کی صفوں کو توڑ کر سربیا میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہنگری کی طرف سے یورپی یونین پولیس میں داخلے کے راستے کو خاردار تاروں سے بند کرنے کے بعد پناہ گزینوں نے کروشیا کا رخ کیا ہے جہاں سے وہ جرمنی پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں مںی 7300پناہ گزین کرونیشیا پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ خود بھی جانا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن