یمن: اتحادی طیاروں کی بمباری 9ہلاک‘ متعدد سعودی فوجی یرغمال
اقوام متحدہ (اے پی پی+ رائٹر) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا ۔یمن حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے متعدد فوجیوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے کہاکہ اقوام متحدہ شام کے بحران کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا لیکن اس خوفناک صورتحال کو ختم کرنے کی ذمہ داری متحارب فریقوں، شام کے ہمسایہ ممالک اور لڑائی کو ہوا دینے والے غیر ملکی عناصر پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں ایک سو ملین افراد کو مالی مدد کی شدید ضرورت ہے لیکن ہمارے پاس کافی مالی وسائل موجود نہیں ہیں۔ یمن میں سعودی اور اتحادی طیاروں کی بمباری سے 9 شہری ہمارے گئے بتایا جاتا ہے کہ حوثی باغیوں کے رہنما کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔