• news

شام: بمباری، 81 شہری مارے گئے، نئے روسی اسلحے کا استعمال شروع

لندن (آن لائن+رائٹرز) شام کے شہر حلب میں بمباری‘ دارا ہ بیرل بم حملے میں 81 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے میں کئے گئے۔ ادھر شامی فوج نے روس سے ملنے والے نئے ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا۔ برطانوی فضائیہ کے حملوں میں داعش کے تین سو تیس شدت پسند مارے گئے ہیں۔ برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالون کے مطابق یہ تعداد بڑی حد تک اندازوں پر مبنی ہے۔ ان کے بقول انہیں یقین ہے کہ برطانوی حملوں میں کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا۔ رائل ایئر فورس نے گزشتہ برس ستمبر میں ان کارروائیوں کا آغاز کیا گیا تھا۔
برطانیہ صرف عراق میں اسلامک اسٹیٹ کو نشانہ بنا رہا ہے اور شام میں امریکی سربراہی میں جاری فضائی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے رہا۔ برطانوی پارلیمان 2013ء میں ہی شامی صدر بشار الاسد کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی تجویز کو مسترد کر چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن