• news

پشاور حملے میں شہید ہونے والے ائر فورس کے جونیئر ٹیکنیشن شان علی فیصل آباد کے رہائشی، ڈیڑھ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پشاور میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ایئرفورس کے جونیئر ٹیکنیشن شان علی کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ ڈیڑھ ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے نوجوان 7ستمبر کو چھٹی ختم کر کے گیا تھا۔ باپ کی شفقت سے محروم بہن اور بھائی کے علاوہ والدہ کی بھی آنکھ کا تارا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے رحمت آباد میں رہائش پذیر شان علی نے سات سال قبل تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایئرفورس کو جوائن کیا تھا۔ شان علی کے والد کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئے تھے ان کی وفات کے بعد وہ اپنے بہن اور بھائی کے علاوہ والدہ کی بھی کفالت کر رہے تھے۔
شان علی / فیصل آباد

ای پیپر-دی نیشن