• news

5 روپے مزید اضافہ‘ ایل پی جی کی قیمت ہفتے میں تیسری مرتبہ بڑھا دی گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایل بی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ایک ہفتے میں تین بار اضافہ ہونے سے 25 روپے فی کلو تک ایل پی جی مہنگی ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے 5 روپے کے اضافے سے فی کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 50 روپے کا اضافہ ہوا جس سے لاہور میں گھریلو سلنڈر 1140، کمرشل سلنڈر کی قیمت 1160 روپے تک بڑھی ہے۔ ادھر مانانوالہ میں ایل پی جی کی قلت شدت اختیار کر گئی جس کی وجہ سے گھریلو صارفین اور کاروباری حلقوں کو سخت مشکل کا سامنا ہے۔ مقرر کردہ نرخوں سے پچیس سے تیس روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔
ایل پی جی مہنگی

ای پیپر-دی نیشن