• news

سیکرٹری محتسب ہاشم رضا زیدی کی عبوری ضمانت منظور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روک دیا

کراچی (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری محتسب ہاشم رضا زیدی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا اور انہیں نیب کی تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت بھی کر دی۔ ہاشم رضا زیدی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب میرے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ہاشم رضا زیدی کی 3 اکتوبر تک 30لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی جبکہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ اگلے حکم تک ہاشم رضا زیدی کو سفری دستاویزات جاری نہ کرے۔

سیکرٹری محتسب

ای پیپر-دی نیشن