اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود رائیونڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا : جاوید مسعود
رائیونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 272چوہدری جاوید مسعود نے کہاکہ افسوس سٹی رائیونڈ میں اربوں روپے کی گرانڈ خرچ کرنے کے باوجود شہر ابھی تک کھنڈر ہے، نالیوں سے تعفن اٹھ رہا ہے، گندے پانی کی بہتات سے مچھروں کی بھر مار، معصوم بچے موزی بیماریوں کا شکارہو رہے ہیں، واٹرسپلائی سے بدبودار پانی کی سپلائی ہو رہی ہے۔،ہسپتالوں میں ادویات اور سرنج تک نایاب، میٹرو بس اورنج ٹرین کے دعویداروں نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ۔