• news

اسلامی تعلیمات کاتقاضہ ہے قربانی کو دکھاوا نہ بنایا جائے: علامہ راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قربانی ہرصاحب نصاب مسلمان پر واجب ہے، عید قربان کی خوشیوں میںمعاشرے کے محروم طبقات کوشامل کرناہمارا اخلاقی اوردینی فریضہ ہے۔ اسلامی تعلیمات کاتقاضا ہے کہ قربانی کا جانور ہرقسم کی ظاہری نمود ونمائش اور دکھاوے سے پاک ہونا چاہیے۔سنت ابراہیمی ؑکی ادائیگی کامقصد صرف اورصرف رضائے الٰہی کاحصول ہوناچاہیے ۔قربانی قرب خداوندی کاایک اہم ذریعہ ہے۔ قربانی کی کھال کا سب سے بہترین مصرف مدارس دینیہ اور غریب وفقراء ہیں۔ انہوں نے پشاور ایئرفورس کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاورایئرفورس افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے۔

ای پیپر-دی نیشن